بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی اّئی اے کے اہلکار سے ڈھائی کروڑ روپے کے موبائل براّمد، ملزم گرفتار

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز کراچی ڈاکٹر طاہر قریشی نے کہا ہے کہ کھیپ کا کام کرنے والوں نے بلوچستان کے چھوٹے ایئر پورٹس کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایئر پورٹ پر امجد امان لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ دبئی اور شارجہ سے تربت اور دیگر ایئر پورٹس پر آنے والی فلائٹس کو اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز کسٹمز نے ایک اطلاع ملنے پر شارجہ سے بذریعہ تربت کراچی آنے والے پی آئی اے کے اہلکار سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون ضبط کئے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس اسمگلنگ میں پی آئی اے کے دیگر اہلکار بھی ملوث ہونے کے امکان ہیں کیونکہ ملزم کا اضافی بیگیج کسی چارجز کے بغیر لوڈ کیا گیا ہے۔یقیناً یہ اہلکار اکیلا نہیں گروہ کی شکل میں کام کرتا ہوگا، تاہم تفتیش کے بعد صورتحال سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ڈھائی کروڑ مالیت کے موبائل فون کے ساتھ 9شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…