پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اجلاس ملک شاہ محمد کان وزیر کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اجلاس جمعرات کے روز پشاور مین منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبر پکتونخوا زبیر احمد قریشی اور ڈائریکٹر ترانسپورٹ منظور احمد نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاور میں بین الاقوامی میعار کے مطابق بس سروس منصوبے کا جائزہ لیا گیا سیرٹری ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ نئی بسوں کیلئے روٹس اور اڈوں پر بین الاقوامی معیار سے ہم اہنگ سہولیات کی فراہمی کی منظوری مل چکی ہے اجلاس کے شرکا سے باتیں کرتے ہوئے ملک شاہ محمد وزیر نے منصوبے کے جلد از جلد اجرا اپر زور دیتے ہوئے کہا کہ سفری سہولتوں کے حوالے سے مذکورہ منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کامتقاضی ہے اس متعلقہ حکام پیشہ وارانہ صلاحتوں کو بروئے کار التے ہوئے عوام کے وسیع تر مفاد میں منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے ذاتی دلچسپی لیں۔اجلاس میں ڈرائیونگ سکولوں کو رجسٹرڈ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گی۔