راولپنڈی(نیوزدیسک)راولپنڈی میں کھنہ پْل کے قریب پلازے میں لگی ا?گ پر قابو پالیا گیا ہے۔آتشزدگی کے باعث کئی دکانیں جل گئیں۔کھنہ پل کے قریب 2منزلہ پلازے کو الصبح آگ نے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مقامی آبادی کے ساتھ ملکر آگ پر قابو پالیا۔آگ کا پتہ چلتے ہیں مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت پلازے سے متصل 3رہائشی فلیٹس خالی کرالیے۔پلازہ میں تعمیراتی سامان ،پلائی ووڈ اور نیٹ کیفیقائم تھا۔