ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان میں تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ کے دوران سٹیج کا پچھلا حصہ گر گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی بال بال بچ گئے۔ جمعرات کے روز ملتان میں تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ سے شاہ محمود قریشی خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران سٹیج کا پچھلا حصہ گر گیا جس سے شاہ محمود قریشی کو جھٹکا لگا اور وہ چونگ گئے تاہم وہ بچ گئے اور مسکرا کر کارکنوں کو حوصلہ دیا۔