بدین(نیوزڈیسک) بدین کی تحصیل گولاڑچی کے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے قریبی ساتھی اور یونین کونسل ترائی سے نو منتخب ضلع کونسل کے ممبر پیروز شاہانی کی حیدرآباد ہائے کورٹ میں ضمانت رد ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزماں فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پر پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت اور ڈکیتی کے مقدمات درج تھے ڈاکٹر ذوالفقا ر مرزا کے قریبی ساتھی پیروز شاہانی ،عبداللہ ملاح اور مہر الدین مری پر نواب شاہ میں ڈکیتی کامقدمہ درج تھا جس کی ہائے کورٹ نے ضمانت رد کردی اور پیروز شاہانی گرفتار کرلیے گئے دو ملزمان عبداللہ ملاح اور مہر الدین مری عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اس لیے انہیں ہائے کورٹ پے ضمانت رد ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔