بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں رینجرز آپریشن کے بعدجیلوں میں کیا ہوا؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئی ماہ سے جاری آپریشن کے باعث جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کی سینٹرل اور لانڈھی جیل میں قیدیوں کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کراچی میں 2 ہزار 400 قیدیوں کی گنجائش ہے۔ لیکن، اس وقت جیل میں 6 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ان کے مطابق لانڈھی جیل میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 300قیدی رکھے جا سکتے ہیں۔ لیکن، سرکاری ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ اس وقت جیل میں 3ہزار 500 قیدی وہاں موجود ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ہماری جیلوں کو حالیہ دنوں میں قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ تعداد کا سامنا ہے۔ روزنامہ ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں تیز رفتار اضافے کی وجہ حالیہ مہینوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مسلسل چھاپے اور گرفتاریاں ہیں جبکہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت دیگراداروں کی جانب سے سرگرم کارروائیوں کا بھی اس میں بڑا کردار ہے۔آئی جی جیل خانہ جات پر اعتماد ہیں کہ سپر ہائی وے کے ساتھ مجوزہ جیل سے یہ مسئلہ آنے والے چند ماہ میں حل ہوجائے گا اور اس سے ناصرف گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی، بلکہ سینٹرل جیل کے شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ سے سیکورٹی سے متعلق خدشات کا خاتمہ بھی ہو سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…