بنوں(نیوزڈیسک)بم دھماکے میں بال بال بچنے کے فوراً بعدوفاقی وزیر کا اہم اقدام،مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور،وفاقی وزیر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم دُرانی واقعہ کے فوراً بعد عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع نرمی خیل بکاخیل میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں پہنچایا گیا جس پر وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی اپنے گھر جانے کے بجائے سیدھے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں چلے گئے جہاں پر جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءسے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود عملہ کو زخمیوں کی ہرممکن علاج کرنے کی ہدایت کی۔