اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹھارہ سال سے پاکستانی شہری کو ایس جی ایس کوٹیکنا کیس میں ملوث کیا گیا تھا اور اب قوم کو بتایا جا رہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا صدر زرداری کو ایس جی ایس کوٹیکنا کیس میں مکمل طور پر بری کر دیا گیا ہے اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اس کیس میں اوریجنل کاغذات نہیں ملے۔ قانون کی نگاہ میں سابق صدر زرداری نے کوئی خراب کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا 90 دن کا ریمانڈ ٹیررازم ایکٹ کے تحت لیا گیا تھا اس دوران جے آئی ٹی 90دن میں کوئی چارجز فریم نہیں کر سکی اب یا تو ان کی رہائی ہو گی یا پھر نیب ایک نیا کیس بنائے گا۔ ایان علی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسٹم کورٹ نے یہ حکم دیا ہے کہ صرف دس دس لاکھ روپے کے دو بیل بونڈ چاہئے اور ایان علی کا پاسپورٹ ان کو واپس کر دیا جائے ۔