بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت کانسوارپرٹیکس لگانے کافیصلہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوزڈیسک)کے پی کے حکومت سب پر بازی لے گئی ،نسوار پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ دوسری طرف ٹیکس کے نفاذ سے قبل ہی دوکانداروں نے نسوار کی قیمت دگنی کر دی،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں نسوار کا نشہ ایک کلچر کی سی حیثیت اختیار کر چکا ہے ،جب کہ نسوار کے نشے کی لت میں میں اب صرف پختون ہی نہیں بلکہ نسل و رنگ کی تمیز کئے بغیر پنجابی ،سندھی بلوچی اور سرائیکی بیلٹ میں یہ نشہ یکساں طور پر مقبول ہو چکا ہے ۔نسوار کے نشے کی بڑھتی ہوئی لت اور فروخت کنندگان کو حکومت کے پی کے نے ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا تو اس کی بھنک پڑتے ہی ”نسوار کے تاجروں “نے ٹیکس کے نفاذ سے قبل ہی اس کی قیمت دوگنی کر دی ہے ،واضح رہے کہ کے پی کے میں نسوار کے باقاعدہ 300سے زائد کارخانے موجود ہیں،جبکہ ہاتھ سے نسوار تیار کرنے والی ہزاروں فیکٹریا ں ملک کے ہر شہر اورہر گلی محلے میں موجود ہیں، جو نسوار تیار کر کے نہ صرف خیبر پختونخوا میں سپلائی کرتے ہیں بلکہ دوسرے صوبوں میں بھی ”نسوار کے ٹرک“بجھوائے جاتے ہیں ،نسوار کی بڑھتی ہوئی کھپت کو مد نظر رکھتے ہوئے کے پی کے حکومت نے نسوار کے فی پیکٹ پر 3روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نسوار فیکٹریوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کے حوالے سے صوبائی محکمہ ایکسائزمتحرک ہو چکا ہے جبکہ پشاور سمیت دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو نسوار فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میںسروے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔واضح ر ہے کہ نسوار پر ٹیکس لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے نسوار فروشوں کو سختی کے ساتھ ہدائت کی گئی ہے کہ وہ نسوار کے پیکٹ پر ”انسانی صحت کے حوالے سے مضر اثرات “پر مبنی تنبیہ بھی نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…