کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کی ریلی تین ہٹی کے قریب پہنچ گئی‘شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ‘مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا‘گرومندر ‘ پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ ‘لیاقت آباد میں گاڑیاں پھنس گئیں‘لسبیلہ ‘پارکنگ پلازہ اور صدر میں بھی ٹریفک بدترین جام ہونے کی اطلاعات ہیں‘ پولیس نے ریلی کے لنک روڈ بند کر دیئے۔ ایمبولینس پھنس گئیں‘مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا۔اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہ ہے شہر میں دفعہ 144نافذ ہے ‘ریلی نہ نکالی جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ خبر دار ریڈ زون میں داخل مت ہونا‘پولیس انتظامات مکمل کر لیے گئے ‘پولیس کی بھاری نفری ریڈزون میں تعینات کر دی گئی ہے پولیس نے ریڈزون میں واٹر کینن کھڑے کر دئے گئے‘پولیس نے ٹرک کھڑے کر کے ریڈزون کی سڑکیں بند کر دیں۔ ڈی جی ساوتھ کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ریلی کی اجازت نہیں لی ‘شہر میں 144نافذ ہے‘ریڈزون میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے ساتھ متحدہ رہنما فاروق ستار اور دیگر بھی موجود ہیں ‘صدر اور اس کے اطراف میں مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے