کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم کی تفتیش نے ایک نیا ڈرامائی رخ اختیار کر لیا ہے ،نجی ٹی وی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا جس میں تفتیشی افسر راﺅ ذولفقار نے 14کو 04کر دیا تھا ،جبکہ اصل رپورٹ میں 9دسمبر تک 14روزہ ریمانڈ مانگا گیا تھا ،ایس آئی ذولفقار کو رات و رات نارتھ ناظم آباد تعینات کر دیا گیا ، راﺅ ذولفقار ایسٹ کے مختلف تھانوں میں ایس آئی تعینات رہ چکے ہیں ،انسپیکٹر ذولفقار کو ڈسٹرکٹ ایسٹ سے ویسٹ لایا گیااور ڈاکٹر عاصم حسین کو گلبرگ تھانے منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے سابق وزیر پٹرولیم اور پی پی راہنما ڈا کٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 4روزہ جسمانی ریمانڈ پے پولیس کے حوالے کر دیا ،ڈاکٹر عاصم انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج نعمت اللہ پھلپو ٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا ، کورٹ روم میں حکومت کے وکیل اور رینجرز کے وکیل میں ریمانڈ کی مدت پر اختلاف بھی دیکھا گیا۔رینجرز وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ریمانڈ کی مدت 14روز رکھی جائے جبکہ حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔رینجرز وکیل نے کہا کہ سینئر افسر ہوں دلائل دینے کی اجازت دی جائے اس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تفتیش پولیس کے پاس ہے،رینجرز مداخلت نہیں کر سکتی۔