لاہور(نیوز ڈیسک)موجودہ حالات میں خاموش پرانے سیاستدان نے نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں اس جماعت میں پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ق تحریک انصاف اور مذہبی جماعتوں کے ناراض رہنماﺅں اور متحرک کارکنوں کو شامل کرکے ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا جبکہ ریٹائرڈ ججوں سابق جرنیلوں کو بھی اس پارٹی میں شامل کیا جائے گا قبل ازیں اس کیلئے متحدہ مسلم لیگ کا نام سوچا گیا تھا تاہم بعض رہنماﺅں کی طرف سے اس نام پر اتفاق نہ ہونے پارٹی نام رکھنے کا فیصلہ آنے والے وقت پر چھوڑ دیا گیا ہے