کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں موجود انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔انہوں نے گزشتہ رات گلبرگ تھانے میں گزاری۔پیپلزپارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کی نظر بندی کی90روزہ نظر بندی مکمل ہونے پر رینجرز حکام کی مدعیت میں ان کے خلاف نارتھ ناظم ا?باد تھانے میں مقدمہ نمبر 197/15 سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے نجی اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کیا۔ڈاکٹر عاصم کو 26اگست کو ہائیر ایجوکیشن کے دفتر سے گرفتار کیا گیاتھا۔گرفتاری کے وقت ڈاکٹرعاصم ڈاو? یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے متعلق اجلاس میں شریک تھے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو ڈاکٹر عاصم کے کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت سے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 14روزہ ریمانڈ کی استدعا کیے جانے کا امکان ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ اور صاحبزادی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔