پشاور (نیوز ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونیوالے دہشتگردوں کے ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوئے ۔ پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور افغانستان فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی بار افغانستان کی حدود سے پاکستانی فورسز اور چیک پوسٹوں پر حملے کیے جاچکے ہیں جس پر پاکستان نے اپنے پروسی ملک سے سخت احتجاج کیاہے ۔