لندن(نیوز ڈیسک) ریحام خان نے اپنی شادی پر پچھتاوا ظاہر کر دیا . سوشل میڈیا پر اوریا مقبول جان کے تجزیے کی ایک تصویر ریحام خان کے پاس بھی جا پہنچی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ ریحام خان اگر اینکر پرسن ی رہتیں اور عمران خان سے نکاح نہ کرتیں تو عزت دار زندگی گزار رہی ہوتیں. اوریا مقبول جان کے اس تجزیے کو ریحام خان نے مائیکرو بلاگنگ وی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام کا حصہ بنا کر اعتراف کا میڈل دے دیا . ریحام خان نے اوریا مقبول جان کے تجزیے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل سچ ہے.میں نے خود مختار زندگی میں زیادہ عزت سے اپنی زندگی بسر کی ہے . ریحام خان کے اس ٹویٹ کے بعد ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان سے شادی کو وہ اپنی ایک غلطی تسلیم کر رہی ہیں کیونکہ علیحدگی کے بعد ہی سے کبھی وہ کسی بات پر دکھ کا اظہار کرتی ہیں تو کبھی اپنے احساسات کو شاعری کا رنگ دے دیتی ہیں