راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاسپورٹ واپسی کے لیے ماڈل ایان علی کی ٹیم نے 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے تیار کر لیے ہیں جبکہ کسٹم حکام نے ایان علی کے تینوں پاسپورٹ عدالت میں جمع کروا دئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مچلکے جمع ہوتے ہی ماڈل ایان علی کو ان کے پاسپورٹ دے دئے جائیں گے البتہ پاسپورٹ وصولی کے لیے ایان علی کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔