لاہور (نیوز ڈیسک) لاہورکے علاقے جوہر ٹاون کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خواتین سمیت چار افرارزخمی ہو گئے۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاون کے رہائشی 55 سالہ غلام بنی کے گھر میں سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے غلام بنی موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ اس کی اہلیہ نسیم بی بی ،17سالہ بیٹا اکرم علی ،سات سالہ بیٹی لبنیٰ، آٹھ سالہ طیبہ شدید زخمی ہوئیں۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی جس سے علاقے میں خوف پھیل گیا ،اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ لاش کو مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔