لوئردیر(نیوز ڈیسک)لوئردیر کے علاقہ کاٹ قلعہ میں مسافرکوچ اورکار میں تصادم کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کولوئردیر کے علاقہ کاٹ قلعہ میں سڑک تنگ ہونے کے باعث تیز رفتار مسافر کوچ اور کار میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا۔