سوات(نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔جھٹکوں کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمے کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نیں ملی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان اور تاجکستان بتایا جا رہا ہے جب کہ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ماہ کی 26 تاریخ کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔