مہمند ایجنسی(نیوز ڈیسک) مہمند ایجنسی میں شیخ بابا چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے شدت پسندوں نے شیخ بابا کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا جب کہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے حملہ رات گئے کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہو گئے۔