لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو مار ڈالا ہے۔ پولیس مقابلہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پیش آیا، پولیس نے گرفتار دہشتگرد ہارون بھٹی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ ہلاک دہشتگرد ہارون بھٹی کو دوبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقابلہ میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ دہشتگرد ہارون بھٹی ساتھیوںکی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا