لاہور(نیوزڈیسک) مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں میں خیبرپختونخواہ حکومت کی نااہلی کے باعث تحریک انصاف پر تنقید شروع کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر مبشر لقمان نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران تحریک انصاف پر شدید تنقید شروع کردینے کی وجوہات بتا دی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ انہیں نے پہلے بھی کھلے عام اعلان کیا تھا اور اب دوبارہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کی حمایت کرتے ہیں اور اسے ووٹ بھی دے چکے ہیں۔ تاہم کچھ ہفتے قبل خیبرپختونخواہ میں آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں میں خیبرپختونخواہ حکومت کی شدید نااہلی کے باعث انہیں شدید مایوسی ہوئی۔ خیبرپختونخواہ کے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتالوں اور سرکاری اسکولوں کی ابتر حالت دیکھ کر یہ سمجھ لیا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نہ صرف کرپٹ ہے بلکہ نا اہل بھی ہے۔ وزیراعلی پرویز خٹک صوبے کی اصل صورتحال کے حوالے سے عمران خان کو صحیح سے آگاہ نہیں کر رہے۔ اسی تمام صورتحال میں انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید شروع کی۔