راولپنڈی(نیوزڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی میں بھی بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے پیش نظرپاکستان تحریک انصاف نے دوسرے شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی اپنی مہم تیز کردی ہے ۔گزشتہ روزراولپنڈی میں بلدیاتی الیکشن کا میلہ جوبن پر آگیا۔ پی ٹی آئی ووٹرز کا دل جیتنے کے لئے پارٹی سنگرز اور کپتان کے ننھے کھلاڑیوں کو بھی میدان میں لے آئی ہے۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا رنگا رنگ انتخابی جلسہ، گلوکار ابرار الحق نے اسے لگایا س±ر اور تال کا تڑکا۔ یو سی چیئرمین کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار نے کپتان کے ننھے کھلاڑیوں میں بلے تقسیم کئے۔ جلسے میں بچوں کی خوب موج مستی۔ الیکشن میں جارحانہ اننگز کھیلنے کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے ۔
بلدیاتی الیکشن میں جیت کے لئے امیدوار ہر گر آزما رہے ہیں، بچوں کو تحائف دے کر ان کے والدین کو لبھا رہے ہیں ۔اورتحریک انصاف کے امیدواروں اورکارکنوں نے اپنی مہم تیزکردی ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماءبھی ا س مہم جلد شریک ہونگے ۔
بلدیاتی انتخابات کاتیسرامرحلہ ،تحریک انصاف نے مہم تیزکردی
24
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں