اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نے اسلام آباد میں لیگی دھڑے بندی پر کافی تشویش کا اظہار کیا ہے ،بہت جلد لیگی دھڑے بندی کے خاتمہ کے لیے راجہ ظفر الحق اور مریم نواز کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔آن لائن ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کے پرانے کارکنوں کو نظرانداز کرکے نئے افراد کو چن لیا گیا ہے جس کے پیش نظر پرانے نظریاتی کارکنان نے نالاں ہو کر اندرونی طور پر ضمنی الیکشن کی طرز پر تحریک انصاف کے لیے جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔وزیراعظم نے تمام تر صورتحال پر قابو پانے کے لیے راجہ ظفر الحق اور مریم نواز کو ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بلدیاتی الیکشن سے قبل کارکناں کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔