اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62-63پر پورا نہیں اترتے ،عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف غلط بیانی کی اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے میں جھوٹ بولا اور الزامات لگائے ہیں لہذا ان کو نااہل قرار دیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے شہری منصور عزیز کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو22دسمبر کو طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت22دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔