کراچی(نیوزڈیسک) پی آ ئی اے کے طیارے کی خریداری کے لئے دس لاکھ ڈالر پیشگی رقم ادا کرنے کی ایف آ ئی اے نے چھان بین شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں ائیر لائن انتظامیہ نے پی آ ئی اے کو خط لکھ کر تمام ریکارڈ ایف آ ئی اے کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے ائر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ایک بوئنگ 777 طیارےکے حصول کے لئے دس لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم کی پیشگی ادائیگی کی طیارے کی ڈیل کے حوالے سے شفافیت پر شکوک و شبہات پیدا ہو رہے تھے جس پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات کا آ غاز کیا تاہم ایف آ ئی اے کو شکایت تھی کی طیارے کی ڈیل کے حوالے سے ریکارڈ کی فراہمی میں انتظامیہ لیت ولعل سے کام لے رہی ہےلہذا ایف آ ئی اے نے انتظامیہ کو خط کے ذریعے بلا تاخیر ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے