ٹنڈوالہ یار (نیوزڈیسک) الیکشن کے دن آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو ووٹ دینے کے بعد واپس جا رہی تھی کہ ہیلی کاپٹر ٹیک آف ہونے کے پانچ منٹ ہی دوبارہ لینڈنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ کو احساس ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا دروزہ صحیح بند نہیں ہوا جسکے بعد پائلٹ نے ہیلی پیڈ پر ہیلی کاپٹر اترنے کی کوشش کی پر وہاں عوام کا رش دیکھ کر پائلٹ نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کو ایک خالی جگہ پر اتر لیااور ہیلی کاپٹر کا دروزاہ بند کر کے دوبارہ ٹیک آف کر گیا ہیلی کاپٹر کو دوبارہ لینڈ کرتے دیکھ کر میر پپو اور غلام قادر مری فوری طور تیز رفتار کے ساتھ اس جگہ پہنچے اور جب ہیلی کاپٹرنے دوبارہ ٹیک آف کیا تو انہوں نے خدا کا شکر داد کیا اور دونوں رہنماﺅں نے آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کیلئے صدقے دیئے۔