اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں سمارٹ فونز ٹیکنالوجی کو تجرباتی بنیا پر استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نتائج کی ترسیل اینڈرائرڈ موبائل فون کے ذریعے کی جائے گی، تجرباتی منصوبے کے تحت اسلام آباد کے 200 پولنگ اسٹیشنز پر اس ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے پہلے انتخابات کی پولنگ کے دوران سمارٹ فون کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور انتخابات کے نتائج کی ترسیل اسی ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی تاکہ نتیجہ فارم فوری طورپر الیکشن کمیشن کے مرکزی کمپیوٹر کو بھجوایا جاسکے جبکہ اسلام آباد میں پولنگ سٹیشنز کی آن لائن نقشہ کشی بھی متعارف کرائی جائیگی ، منصوبے سے پولنگ ایجنٹس ، ووٹرز ، مبصرین اور میڈیا کے لئے پولنگ سٹیشن کی نشاندہی میں آسانی ہو گی ۔ذرائع کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کو تجرباتی بنیادوں پر متعارف کرایا جائیگا اور پرائیڈنگ افسران سنیپ شارٹ کے ذریعے بنائی گئی تصویروں کو موبائل فون سے الیکشن کمیشن کے مرکزی کمپیوٹر کو بھجوائے گا ، ہر پولنگ سٹیشن سے فقط متعلقہ پریذائیڈنگ افسر اپنے فون سے نتیجہ بھجھوانے کا مجاز ہو گا ، اس تجرباتی منصوبے کے تحت اسلام آباد کے 200 پولنگ اسٹیشنز پر اس ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے ۔