لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے طلبہ کو دیئے جانے والے لیپ ٹاپس کی تعداد تین گنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپس کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ کر دی گئی ہے اور ان کی فراہمی کیلئے ٹھیکہ بھی ایک ہی کمپنی کو دیا جائیگا۔ قومی اخبار کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو احکامات جاری کئے گئے ہیںکہ سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں کے میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ و طالبات کو دینے کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد کو ایک لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ کر دیا جائے۔ اخبار نے بتایا کہ اس بار لیپ ٹاپس کی ڈسٹری بیوشن کا طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا گیاہے اور لیپ ٹاپس کی فراہمی کیلئے ٹھیکہ پاکنٹریکٹ دینے کا طریقہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جتنی بار بھی لیپ ٹاپس خرید کر تعلیمی اداروں میں تقسیم کئے گئے ان کی خریداری سالانہ بنیاد پر کی گئی اور ہر سال کیلئے نئی کمپنی کو رسد کا ٹھیکہ دیا جاتا رہا۔