اسلام آباد((نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی. چیف الیکشن کمیشنر نے شہری منصور عزیز کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو 22 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا. الیکشن کمشین کا کہنا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اُترتے ، عمران خان نے حکومت اور الیکشن کمیشن پر الزامات بھی عائد کیے ،الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ 22 دسمبر کو عمران خان خود پیش ہوں یا وکیل کے ذریعے اپنا موقف پیش کریں. جس کے بعد مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے.