لندن(نیوزڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کوئی لیڈر تبدیلی نہیں لا سکتا ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا مطالبہ کرنے والوں کو پہلے اپنے کردار میں تبدیلیاں لانا ہوں گی، برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی برطانوی سیاست میں عملی کردار ادا کریں اور اس سلسلے میں میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان تبدیلی کی بھی مخالف ہو گئیں، تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت اور تبدیلی لانے کے ایجنڈے پر مختلف سیاسی دعوے کرنے والی ریحام خان کو اب سیاسی جماعتیں بھی ایک جیسی اور جلسوں میں شرکت کام چوری نظر آنے لگا ہے۔
آکسفورڈ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستانی سیاسی جماعتوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے کوئی لیڈر بھی تبدیلی نہیں لا سکتا جب تک عوام خود تبدیل نہ ہوں۔
ریحام خان کہتی ہیں کہ جلسوں میں شرکت کام چوری ہو سکتی ہے، تبدیلی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غربت تمام مشکلات کی جڑ ہے، انصاف کی عدم دستیابی سے غربت جنم لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان انتہائی با صلاحیت ہیں۔ پاکستان کے سیاسی و سماجی ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے، تبدیلی کے لیے خواتین کو مرکزی کردار ادا کرنا ہو گا۔
پاکستان کا کوئی لیڈر تبدیلی نہیں لا سکتا, ریحام خان
23
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں