اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کررہی ہیں، رانا ثنا اللہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں لیکن کالعدم تنظیمیں اس کا نام استعمال لے رہی ہیں۔فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کا قیام ہماری ذمہ داری ہے، صوبے کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے نہ ہی باہر سے داعش کے لوگ آئیں گے، کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر رہی ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو کبھی ٹی ٹی پی سے منسلک ہوجاتے ہیں تو کبھی کسی دوسری تنظیم کا نام لیتے ہیں اور ہماری ان پر لوگوں پر کڑی نظر ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دونوں مرحلے پرامن اور شفاف ہوئے، کسی نے انتخابی عمل کو چیلنج نہیں کیا اور جو لوگ دھاندلی کا شور مچاتے رہے انہیں منہ کی کھانا پڑی۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کا نا تو رانا ثنا اللہ گروپ ہے اور نا ہی کوئی دوسرا گروپ، اگر ہیں تو سب اپنی موت آپ مرجائیں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن) اور حکومت پنجاب نے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے چناؤ میں پریشر گروپ کی سیاست کا راستہ روک دیا ہے۔ اب صاف و شفاف طریقے سے انٹرویو کے بعد بہترین مخلص اور عوامی خدمت سے سرشار لوگوں کو ہی سامنے لایا جائے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…