جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فیس بک پرعوام سے براہ راست رابطہ،ویڈیو مسیج کے ذریعے شہریوں کے سوالات کے جواب دیئے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو میسج کے ذریعے عوام سے براہ راست رابطہ کیا اور ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے فیس بک پر عوام کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ فیس بک پر رابطے سے عوامی مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے اور ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جاتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے رہائشی میاں راحیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے 8 برس قبل پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی بنیاد رکھی تھی اور آج اس تاریخ ساز تعلیمی فنڈ کا حجم 16 ارب روپے ہو چکا ہے۔ تعلیمی فنڈ کی آمدن سے مستحق و ذہین طلبا و طالبات اعلیٰ درسگاہوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اب تک 5 ارب 60 کروڑ روپے ذہین و مستحق طلباء کو وظائف کی مد میں دیئے جا چکے ہیں اور اس تعلیمی فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد طلبا و طالبات اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا سالانہ بجٹ 2 ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی فنڈ میں اضافے سے وظائف کی تعداد بڑھے گی اور ایک برس میں 2 لاکھ سے زائد ذہین و مستحق طلبا و طالبات کو سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے اس انقلابی پروگرام میں دیگر صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلبا و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ہنر ہے جس کے فروغ سے جہالت کے اندھیرے دور ہوں گے اور خوشحالی آئے گی۔ انہو ں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبا کو تعلیمی وظائف کی رقم بھجوائی جا چکی ہے جو جلد مل جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ڈسکہ کے رہائشی جنید اسلم کے سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب بھر میں اساتذہ کی بھرتی صرف اور صرف میرٹ پر کی گئی ہے۔ رواں برس سیالکوٹ میں 1470 ایجوکیٹرز بھرتی کئے گئے۔ بھرتی کے بعد ایجوکیٹرز کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانا میرٹ کے تحت بھرتی پالیسی کا حصہ ہے۔جن ایجوکیٹرز کی اسناد کی تصدیق ہو چکی ہے ان کی تنخواہ آن لائن کردی گئی ہے، باقی ماندہ ایجوکیٹرز کی تنخواہ بھی اسناد کی تصدیق ہوتے ہی آن لائن کردی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے ثنا ظہور کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول رحمانیہ جھنگ روڈ فیصل آباد کی جگہ پر قبضے میں کسی کی ملی بھگت ثابت ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔قبضہ کرانے والوں کو سزا ملے گی اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے جہلم کے محمد علی انجم کے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم میں پارکنگ فیس کے نام پر عوام سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔ ہسپتال میں 24 گھنٹے کے دوران پارکنگ فیس صرف ایک بار دینا ہوگی۔ عوام سے دن میں بار بار فیس وصول کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔ زائد پارکنگ فیس لینے پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ساہیوال کے گل زیب گل کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے الحاق شدہ ساہیوال کالج کے طلبا کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو رزلٹ کارڈ کے اجراء میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ کسی کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…