کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ پورے ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔ ایم کیوایم کراچی سمیت اندرون سندھ سے بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو گی۔وہ پیر کو کراچی پریس کلب کے احتجاجی ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ موٹر وہیکل ٹیکس اور سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی ٹیکس بلدیات کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کیوبن اسکالر شپ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کو رجسٹرڈ نہ کرنے پر پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی پر بھی کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔ ایم کیوایم کراچی سمیت اندرون سندھ سے بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو گی۔