پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بچہ بچہ جانتا ہے کہ آج کی مقبول ترین شخصیت آرمی چیف ہیں،عبدالعلیم خان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے ایماءاور اثر رسوخ کے ذریعے بنائے گئے بوگس سروے اورجعلی ترقی کے کاغذی منصوبے نواز لیگ کی پہچان بن چکے ہیں، گذشتہ اڑھائی برسوں کی حکومتی کارکردگی گواہ ہے کہ ملک میں 68برسوں سے جاری روائتی نظام کی تبدیلی اورعام آدمی کو تعلیم ،صحت ،روزگار ، اور انصاف کی فراہمی کےلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ،عوام خود کشیاں اور خود سوزیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جبکہ خودساختہ سروے عوامی مقبولیت کے گراف میں میاں برادران کو پہلے اور دوسرے نمبر پر دکھا رہے ہیں ،پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ آج کی مقبول ترین شخصیت آرمی چیف ہیں جنہوں نے ملک کو صحیح ٹریک پر ڈالنے کےلئے جرات مندانہ اقدام اٹھا ئے ہیں۔ ان خےالات کا اظہارانہوںنے یونین کونسل 90ملتان روڈ پر تحریک انصاف کے بلدیاتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کےا جہاں یونین کونسل 90سے پی ٹی آئی کے چئیر مین کے اُمیدوار امجد خان نیازی اور وائس چئیر مین حافظ ذیشان بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ کہا کہ عوام بلدیاتی الیکشن میں بھی عمران خان کی قیادت پر ہی اعتماد کا اظہار کرینگے اور جھوٹے نعرے لگانے والوںکے بہکاوے میں نہیں آئینگے جنہوں نے نام نہاد ترقی کے منصوبوں کے نام پر لاہور شہر میں اکھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور جس کا اصل مقصد بھاری کمیشن کھانا ہے اور عوام کو اذیت دینا ہے ۔س موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عبدالعلیم خان کا والہانہ استقبال کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے جبکہ بلدیاتی الیکشن کے اُمیدواران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل 90میں پنجاب حکومت نے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا وہ انشاءاللہ منتخب ہونے کے بعد عوامی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…