پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

متعددوفاقی وزرا ،ارکان سینٹ و قومی اسمبلی نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کر ادیئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان , وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمدیوسف ,وزیرمملکت پیر امین الحسنات سمیت سینٹ کے 7 قومی اسمبلی کے 23 اور صوبائی اسمبلیوں کے 28 ارکان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کر ادیئے ہیں جس پر ان کی رکنیت بحال کر نے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے جن ارکان نے اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرائے ہیں ان میںسینٹ کے ارکان اقبال ظفر جھگڑا بیگم راحیلہ مگسی ,غوث محمد خان نیازی , ڈاکٹر محمد فروغ نسیم تاج حیدر , حاصل خان بزنجو اور سعید الحسن مندو خیل شامل ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19ہری پور سے بابر نواز خان , این اے 20مانسہرہ سے سردار محمد یوسف , این اے 35مالا کنڈ کے جنید اکبر , این اے 36قبائلی علاقہ جات سے بلال رحمن این اے 42قبائلی علاقہ جات کے محمد جمال الدین , این اے 47قبائلی علاقہ جات سے قیصر جمال ,این اے 64سرگودھا سے پیر امین الحسنات شاہ , این اے 89جھنگ سے شیخ محمد اکرم , این اے 90جھنگ سے صاحبزادہ محمد نذیر , این اے 96گوجرانوالہ سے انجینئر خرم دستگیر خان , این اے 99گوجرانوالہ سے رانا عمر نذیر خان , این اے 126لاہور سے شفقت محمود ,این اے 136ننکانہ صاحب سے چوہدری بلال احمد ورک,این اے 165پاکپتن سے سید محمد اطہر حسین شاہ گیلانی ,این اے 178مظفر گڑھ سے جمشید احمد , این اے 181لیہ سے صاحبزادہ فیض الحسن ,این اے 84بہاولپور سے میاں نجیب الدین اویسی , این اے 189بہاولنگر سے عالم داد لالیکا , این اے 196رحیم یار خان سے میاں امتیاز احمد ,این اے 269خضدار سے مولانا قمر الدین ,خواتین کی مخصوص نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی نگہت پروین , شازہ فاطمہ خواجہ اور ڈاکٹر شازلہ سوبلہ شامل ہیں ۔پنجاب سے پی پی 9راولپنڈی سے آصف محمود , پی پی 20چکوال کے چوہدری لیاقت علی خان , پی پی 89ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مخدوم سید علی رضا شاہ , پی پی 124سیالکوٹ سے رانا عبد الستار خان ,پی پی 125سیالکوٹ سے چوہدری طارق سبحانی , پی پی 126سیالکوٹ سے لیاقت علی , پی پی 168شیخوپورہ ننکانہ صاحب سے علی سلمان , پی پی 181قصور سے شیخ علاﺅ الدین , پی پی 191اوکاڑہ سے میاں یاور زمان ,پی پی 203ملتان سے رانا طاہر شبیر , پی پی 207لودھراں کے مولانا عامراقبال شاہ ,پی پی 219خانیوال شیخ کرم داد واہلہ ,پی پی 237وہاڑی سے محمد نعیم اختر خان بھابھہ , پی پی 256مظفر گڑھ سے محمد عمران قریشی ,پی پی 282بہاولنگر سے چوہدری زاہد اکرم , پی پی 283بہاولنگر سے چوہدری غلام مرتضیٰ اور خواتین کی مخصوص نشستوںپر منتخب خواتین ارکان اسمبلی نگہت شیخ, نوشین حامد اورمسمات غزالہ شاہین نے گوشوارے جمع کرادیئے ہیںجس پر ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے چار ارکان پی ایس 57بدین سے حسنین مرزا , پی ایس 68عمر کوٹ سے نواب محمد تیمور تالپور ,پی ایس 90کراچی سے محمد یوسف شاہوانی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ڈاکٹر سیما ضیاءنے گوشوارے جمع کرائے ہیں ۔خیبر پختون خوا اسمبلی کے تین اور بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان نے بھی گوشوارے جمع کرادیئے ہیں جس پر ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے ان میں پی کے 18چار سدہ سے سلطان محمد خان , پی کے 49ہری پور سے راجہ فیصل الزمان اور مخصوص نشستوں پر منتخب بی بی فوزیہ سمیت پی بی 36قلات سے میر خالد لنگوبی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے گوشگوارے جمع نہ کر انے والے ارکان کو فرائض سرانجام دینے سے روک دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے حکم پران کی رکنیت بحال کر دی گئی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…