پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سابق ضلع ناظم ڈاکٹر نعمت علی جاوید کا 2سابق صوبائی وزراء سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق ضلع ناظم ڈاکٹر نعمت علی جاوید نے 2سابق صوبائی وزراء اور درجنوں ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ ہفتے کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر نعمت علی جاوید ‘سابق صوبائی وزراء ڈاکٹر طاہر علی جاوید ‘پیر سید سعد الحسن شاہ ‘پیرسید اعجاز الحسن شاہ ‘میاں محمدمنور شر یف ‘منیر وسیم سمیت تحر یک نے مشرکہ پر یس کا نفر نس کے دوران تحر یک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ابرار الحق سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے جسکی وجہ دیگر جماعتوں سے لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کی ہے اور اسکے حوالے سے ہم مکمل ثبوت فراہم کر یں گے اور جب ہم ثبوت کی بات کریں گے تو اگر میں یہ تمام الزامات ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں میں ردوبدل کے حوالے سے درجنوں نہیں سینکڑوں شکایت موصول ہو رہی ہیں اور جس دن میرے پاس2401شکایت مکمل ثبوت کے ساتھ پوری ہو گئیں اس دن میں سردار ایاز صادق کی کا میابی کو مستر دکر دوں گا کیونکہ ثابت ہو جا ئیگاکہ ضمنی انتخابات شفاف نہیں ہوئے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ ہمیں ہر وقت دھاندلی دھاندلی کر نے کا کوئی شوق نہیں ہم بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہو ریت مضبوط ہو اور حکو مت نے قوم سے جو وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے (ن) ہر وقت یہ ہی سوچتی رہی ہے کہ دھاندلی کیسے کر نی ہے کیونکہ پہلے ہمیں ضمنی انتخابات کیلئے درست ووٹر لسٹیں نہیں دیں گئیں اور اب بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی ہمیں پرانی ووٹر لسٹیں ہی دیں جا رہی ہیں مجھے چیف الیکشن کمشنر سر دار راضا پر مکمل اعتماد ہے اور چوہدری نثار علی خان کی ایمانداری پر بھی ہمیں کوئی شک نہیں لیکن جب ہم تمام ثبوت سامنے لے آئیں تو انکی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھر ایکشن لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق خود یہ کہہ چکے ہیں کہ ضمنی انتخابات کے دوران بہت سے لوگوں کے نام ووٹر لسٹوں سے غائب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کے حوالے سے تمام ثبوت جمع کر یں اور جب تمام ثبوت جمع ہو جائیں گے تمام سیاسی جماعتوں کے آل پارٹیز کا نفر نس بھی بلا کر ان کو ثبوت دکھائے گے اگر حکومتی پارٹی بھی آنا چاہے تو انکو بھی اے پی سی میں بلانے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں محاذآرئی کی سیاست نہیں چاہتے بلکہ جمہو ریت کے حامی ہیں ۔ابرار الحق نے بتا یا کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید بھی تحر یک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں لیکن وہ بیماری کی وجہ سے یہاں نہیں آسکے اور ہم تحر یک انصاف میں شامل ہونیوالے تمام افرادکو خوش آمد ید کہتے ہیں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…