جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں معروف صحافی کی جوانمردی،ڈاکوﺅں کو جان کے لالے پڑ گئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پرصحافی مشتاق سرکی کی گاڑی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 1ڈکیت زخمی ہوگیاجس کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیاجبکہ ڈکیت کے دیگرساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گلستان جوہر کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے جوہر چورنگی کے قریب ایک ہوٹل پر کار میں بیٹھے صحافی مشتاق سرکی سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور پرس چھیننے کی کوشش کی تو صحافی نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس میں مشتاق سرکی معجزانہ طور پر بچ گئے جبکہ دو گولیاں صحافی کی گاڑی پر ڈرائیونگ سائیڈ والے دروازے پر بھی لگیں۔مشتاق سرکی کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا،جسے زخمی حالت میں علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا جبکہ 3 ڈاکو ایک موٹر سائیکل پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہراہ فیصل تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے عوام کے تشدد سے ڈکیت کو چھڑوا کر اپنی حراست میں لے لیا۔ گرفتار ڈکیت کے قبضے سے ایک پستول گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔دریں اثناءآئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، کراچی پولیس چیف مشتاق مہر اور ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے فون کر کے مشتاق سرکی کی خیریت دریافت کی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…