پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت شہدا کی لاشیں واپس نہیں لا سکتی تو مستعفی ہو جائے،اعتزاز احسن

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سانحہ منیٰ پرحکومتی انتظامات کے خلاف اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آوٹ۔ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینٹ کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے سانحہ منیٰ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کرپٹ اور نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ بے حس،سنگدل اور سفاک بھی ہے۔ سانحہ منیٰ کو بھلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم معاملہ دبانے نہیں دیں گے، پیمرا نے ٹی وی چینلز کو بھی بات کرنے سے روک دیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید بتائیں ایسا کیوں کیا گیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ منیٰ میں 300 پاکستانی شہید یا لاپتہ ہیں، حکومت کم از کم نعشوں کی واپسی جیسے اقدامات ہی کر لے، حکومت سانحہ منیٰ میں جاں بحق اور لاپتہ ہونے والے حاجیوں کے لواحقین کو سعودی عرب کا ویزا دلوائیں تاکہ وہ وہاں جاکر اپنے پیاروں کو پہچان سکیں دوسری صورت میں سعودی حکومت پاکستانیوں کی لاشیں لاوارث قرار دے کر دفنا دے گی۔ انہوں نے کہا حکومت شہدا کی لاشوں کو واپس نہیں لا سکتی تو مستعفی ہو جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…