اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نیپرا نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 5 پیسے رہی ۔اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا. نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جبکہ 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر فیول ایڈجسمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا علاوہ ازیں کے الیکٹرک صارفین پر بھی بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔