منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو ملنے والے فنڈز میں خرد برد سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ملنے والے فنڈز میں خرد برد کی تحقیقات کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔چیف الیکشن کمیشن سردار رضا محمد خان نے پارٹی فنڈز میں خرد برد کے حوالے سے تحریک انصاف کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے معاملے کی جانچ پڑتال سے متعلق درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔ چیف الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کے مالی معاملات اور فنڈز کی جانچ پڑتال کا اختیار حاصل ہے۔ درخواست کی باقاعدہ سماعت 10 نومبر سے ہوگی۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے جوثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ان کی جانچ پڑتال ہوگی، پارٹی فنڈز میں خردبردکے معاملے پر وہ امریکی عدالت بھی جائیں گے۔اس موقع پر اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن شاہ نے کہا کہ پارٹی میں فنڈز کی چھان بین الیکشن کمیشن کاحق ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے یکم اپریل کو ریکارڈ مانگا جو نہیں دیا گیا، اب تحریک انصاف کو ملنے والے غیر قانونی پیسے کی تحقیقات ہوں گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سابق نائب صدر اکبر ایس بابر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی فنڈز میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی، جس کی تحقیقات کرائی جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…