اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا ایسا کارنامہ جس پر آپ حیران رہ جائیں

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے اور اس ضمن میں ملک میں پہلی مرتبہ ٹریفک وارڈنز کی وردی پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ان کیمروں میں آواز اور فلم ریکارڈ کرنے کی دونوں سہولیات موجود ہیں۔خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ کے دفتر سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جس گاڑی کا چالان کرنے کے لیے جائیں تو یہ کیمرے آن کریں اور گاڑی روکنے سے لے کر چالان جاری کرنے تک کا تمام عمل ریکارڈ کیا جائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمرے مہیا کرنے کا مقصد عوام اور ٹریفک پولیس دونوں پر برابر نظر رکھنا ہے اور کسی متنازع واقعے کی صورت میں یہ فوٹیج موثر پیرائے میں ٹھوس ثبوت فراہم کرے گی۔بیان کے مطابق ان کیمروں کی مدد سے غیرقانونی جرمانوں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کرنے کی شکایات کی جانچ پڑتال بھی کی جا سکے گی۔آئی جی آفس کے بیان میں یہ امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ ان کیمروں سے بداخلاقی، رشوت مانگنے اور غیر قانونی جرمانے عائد کرنے سے متعلق شکایات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی، پاکستان میں خیبر پختونخوا پولیس پہلی ایسی پولیس فورس ہے جہاں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔حکام کے مطابق پولیس کو کیمروں والی وردیوں کی فراہمی کے منصوبے پر تین مرحلوں میں عمل درآمد ہوگا۔پہلے مرحلے میں پشاور ٹریفک پولیس کو یہ سہولت فراہم کر کے اس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں باقی ماندہ اضلاع کی ٹریفک پولیس اور بعد ازاں مقامی پولیس کو ان جدید کیمروں سے لیس کیا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…