منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 122،کون جیتے گا،عوام کاحیرت انگیزردعمل

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وفاقی وزیرپرویزرشید کی پاکستان تحریک انصاف پرغیرملکی افراد سے چندہ لے کرانتخابی مہم چلانے اوردھرنے میں استعمال کرنے کے بعد این اے 122میں ایک سروے کیاگیاجس میں عوام اپنے خیالات کااظہارکیا. قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور صوبائی حلقہ پی پی 148 میں 11 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ حلقہ میں اصل مقابلہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کے درمیان ہے۔ دونوں پارٹیاں اپنے امیدوار کی جیت کیلئے پورا زور لگا رہی ہیں۔ نوائے وقت نے حلقہ کے مختلف علاقوں کا سروے کیا جس میں وہاں رہنے والے رہائشیوں کا ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا۔ بعض لوگوں کا کہنا تھا حکمران جماعت کے امیدوار کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا جبکہ مخالفین کا کہنا تھا کہ اب مستقبل پی ٹی آئی کا ہے۔ تحریک انصاف کے حق میں بیان دینے والوں میں زیادہ تعداد نوجوان اور پڑھے لکھے افراد کی تھی۔ شادمان کے محمد حبیب کا کہنا تھا مقابلہ بیحد سخت ہے۔ پہلی بار ضمنی انتخابات میں ایسا ٹف مقابلہ ہو رہا ہے، ابھی تک معاملہ ففٹی ففٹی ہے۔ عظیم پاشا نے کہا وہ اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دیتے رہے اب بھی اسے سپورٹ کریں گے۔ سردار ایاز صادق بار بار جیت جاتے ہیں مگر ہمارے علاقے میں آج تک نہیں آئے۔ یہاں تو مسائل ہی مسائل ہیں، سٹریٹ کرائم بھی بہت زیادہ ہے۔ دو نوجوان بھائیوں حبیب الرحمن اور ابوبکر نے جو گھر کے باہر کرکٹ کھیل رہے تھے بتایا ووٹ پہلے بھی پی ٹی آئی کو دیا اب بھی دیں گے۔ انہوں نے دعوے سے کہا پی ٹی آئی جیتے گی۔ یاور بٹ کا کہنا تھا 90 فیصد مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے۔ 11 اکتوبر کو فیصلہ انکے حق میں آئیگا۔ اسی گلی کے یونس کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہے ہیں شاید تبدیلی آجائے۔ اسی علاقہ کے نوجوان عمیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، کامیابی عمران خان کو ہی ملے گی۔ بزرگ عبدالوحید کا کہنا تھا میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہا ہوں۔ محمد کا کہنا تھا 2013ءکے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا لیکن ان کا لیڈر جھوٹے وعدے کرتا ہے اب اسے ووٹ نہیں دینا، مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے۔ خاتون مسز ذیشان کا کہنا تھا لیڈر کوئی بھی ہو اسے عوام اور ملک کیلئے مخلص ہونا چاہیے۔ دونوں سیاسی جماعتیں زور لگا رہی ہیں، ہم مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کررہے ہیں۔ حبیب اللہ روڈ گڑھی شاہو کے جنید راجہ نے کہا پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی آئیگی اور تبدیلی لائے گی۔ پڑھے لکھے لوگ اقتدار میں آنے چاہئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بار بار دیکھ چکے اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ نوجوان عمر کا کہنا تھا اس ملک میں کچھ درست نہیں ہو رہا۔ آج تک عوام کیلئے حکمرانوں نے کیا کیا ہے یہ صرف اپنی جیبیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…