کراچی (نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طالبان کے نام وارداتیں کرنے والے ایم کیو ایم کے تین کارکنوں کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔بدھ کو گرفتار تین ملزمان شاہد عرف پاپا ،محمد فاروق قریشی اور ساجد کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔رینجرز کے لاءآفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان طالبان کے نام پر شہر میں قتل و غارت ،بھتہ خوری سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں مٰیں ملوث ہیں ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے 90روز کے لیے رینجرزکی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کے لاءآفیسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔