لاہور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے مسلم لیگ (ن)کے راہنماو ں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،دانیال عزیز اور مائزہ حمیدکو کے پی کے حکومت کے خلاف لغو اور جھوٹے بیانات جاری کرنے پر لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔پی ٹی آئی میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنماو ں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، دانیال عزیز اور مائزہ حمید نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا حکومت پر جھوٹے اور لغو الزامات لگاتے ہوئے کہاتھا کہ کے پی کے کی حکومت نے ہائیڈل ڈیویلپمنٹ فنڈ کے 363ارب روپے میں خرد برد کی اور25 ارب روپے سٹاک مارکیٹ میں سٹہ پر لگائے تھے اس لغو اور جھوٹے دعوے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت نے ان تینوں رہنماو ¿ں کو لیگل نوٹس بھجوادیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تینوں رہنما خیبر پختونخوا کی حکومت سے فوری طور پر پریس کانفرنس کرکے عوام کے سامنے معافی مانگیں اور ایک ارب کا ہرجانہ فوری ادا کریں اس کے علاوہ ان سے 50کروڑ روپے کے نقصانات جمع کروانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔