لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماخواجہ سعد رفیق جوکہ اس وقت وفاقی وزیرریلوے بھی ہیں ۔انہوں نے پرویزمشرف کے دورمیں جب ن لیگ کے قائم مقام صدرجاوید ہاشمی تھے کے وقت کاایک انکشاف کیاہے کہ نوازشریف کے چھوٹے بھائی اورپنجاب کے موجودہ وزیراعلی شہبازشریف مجھے مسلم لیگ ن سے نکلوانا چاہتے تھے۔ مسلم لیگی رہنما سعد رفیق کاسنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نواز شریف نے ضیاالحق کا ساتھ دیا تھا جس کے وہ خلاف تھے۔ نواز شریف جونیجو حکومت کیخلاف تھے اسی لیے ضیاالحق نے جونیجو حکومت کو برطرف کردیا تھا۔ مسلم لیگ کے بڑوں نے جماعت کو ضیاالحق کی باندی بنا دیا اور وہ ایسا ہرگز نہیں ہونے دینا چاہتے تھے۔ انہوں نے ضیاالحق کے استقبال سے انکار کیا تھا اسی لیے شہباز شریف انہیں جماعت سے نکال دینا چاہتے تھے اور سزا کے طور پر انہیں ان کے آبائی حلقے سے ٹکٹ بھی نہیں دیا گیا تھا۔خواجہ سعد رفیق نے انکشاف کیاکہ 12اکتوبر1999کے بعد جلاوطن تھے تواس وقت ن لیگ کے قائم مقام صدرمخدوم جاویدہاشمی نے مجھے کہاکہ آپ نے مسلم لیگ(ن) میں ہی رہناہے ۔ان کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہاتھاکہ میں نے بھی ضیاءالحق کی قائم کردہ کابینہ سے استعفی دیاتھا۔