پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ایازصادق کے اخراجات ،راناثناءاللہ وضاحت پر مجبور

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
Px19-033 LAHORE: Nov19 – Punjab Law Minister Rana Sanaullah talking to the media persons at Punjab Assembly. ONLINE PHOTO by Sajid Rana
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ این اے122 کی انتخابی مہم میں نواز،شہباز کا نہ آنا ہمارے اطمینان کو واضح کرتا ہے، 15لاکھ اخراجات کی پابندی امیدوار پر ہے ووٹروں پر نہیں،ضمنی انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے تک ایازصادق کے اخراجات یقینا15لاکھ سے کم ہونگے،پنجاب حکومت اس قابل ہے کہ پولنگ کیلئے پرامن ماحوال مہیا کرسکے،اگر الیکشن کمیشن فوج یا رینجرز کو بلاتا ہے تو اس سے ہماری مدد ہوگی، عمران خان کی پارٹی ہلہ گلااورافراتفری پھیلانی والی پارٹی ہے،چوہدری سرورجب تک ہمارے ساتھ تھے تو معقول آدمی تھے جب سے پی ٹی آئی میں گئے ہیں ان کارویہ عجیب ہوگیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق نے کوئی نازیبا بات نہیں کی۔ضمنی الیکشن ہویابلدیاتی انتخابات میں امن کویقینی بنایاجائےگا۔این اے122 کی جیت کے حوالے سے مسلم لیگ ن مطمئن ہے۔ 15لاکھ اخراجات کی پابندی امیدوار پر ہے ووٹروں پر نہیں،این اے122 کی انتخابی مہم میں بہت سارے لوگ اپنی طرف سے تشہیرکررہے ہیں،ایازصادق کی جیب سے15لاکھ سے کم پیسے خرچ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا خیبر پختوانخواہ میں میں تبدیلی آئی ہے،اب وہاں کرپشن کی شرح زیادہ ہو گئی ہے ،اب بھی چوری کی گاڑیاں ادھر ہی پہنچتی ہیں، پورے ملک میں اسمگلنگ کا مال خیبر پختوانخواہ سے ہی آتا ہے،پولیس کلچر یہ ہے کہ بیلٹ باکس اٹھانے والے وزیر کو پروٹوکول کیساتھ گھر پہنچایا گیا، میاں افتخار جیسے سینئر سیاستدان کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،مدعی کی تردید پر کہتے ہیں کہ ہجوم کا دباﺅ تھا اس لئے غلطی ہوئی۔ خیبر پختوانخواہ میں تبدیلی صرف یہ آئی ہے کہ وہ جھوٹے بیان دیتے ہیں اور الزامات لگاتے ہیں۔عوام 11اکتوبر کوغیرجمہوری اور غیر سنجیدہ رویے کو مسترد کردینگے، لاہوریے افراتفری اور دھرنا سیاستدانوں کو مینڈیٹ نہیں دینگے،دھرنا سیاست کرنے والوں نے شور شرابے کے سوا کچھ نہیںکیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور جب ہمارے ساتھ تھے تو معقو ل آدمی تھے، اب انہیں بھی کچھ ہوگیا ہے،چوہدری سرورٹائیگرز اور ٹائیگریس کے درمیان عجیب سے موڈ میں رہتے ہیں،40سال انگلینڈ میں رہنے کے باوجود چودھری سرور جیسے گئے ویسے ہی واپس آئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کو ڈرائنگ روم پارٹی سے عوامی پارٹی بنایا ،مسلم لیگ (ن) کے سوادیگر تمام جماعتیں اب بھی ڈرائنگ روم کی پارٹیاں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بلدیاتی بل کے حوالے سے اقلیتوں کے احتجاج پر کہا کہ احتجاج بلاجوازہے،قومی،صوبائی اسمبلیوں اور کنٹونمنٹ میں بھی اقلیتوں کا چناﺅ بل واسطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ خلاق کے حوالے سے ابہام سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے باعث پیدا ہوا، لاہو رہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا این اے 122کے حوالے سے نوٹیفکیشن معطل ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے حتمی مراحل میں داخل ہورہی ہے، پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔انشا اللہ آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دے کر جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…