لاہور ( آن لائن) کھیل کا میدان ہو یا علم کا، پاکستانی ٹیلنٹ دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکا ہے،ایسے ہی ٹیلنٹڈ پاکستانی نوجوانوں کی موبائل ایپلیکیشن نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے۔کسی لمحے کو یادگار بنانے کے لئے اکثر گروپ پکچر لی جاتی ہے،لیکن مسئلہ یہ بھی پیش آتا ہے کہ تصویر لینے والا،تصویر میں شامل نہیں ہو تا،لاہور کے موبائل ایپ ڈویلپر نے یہ مشکل دور کردی ہے۔علی ریحان اور ان کی ٹیم نے بنائی ہے “گروپک” ایپ، جس کے ذریعے گروپ فوٹو لینے والا بھی تصویر میں شامل ہوسکتا ہے،غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں اب کئی سرکاری اور نجی کمپنیاں ایسے نوجوانوں کو مدد فراہم کررہی ہیں جو کچھ کر دکھانے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔”دنیا فلیٹ ہوتی جارہی ہے،پاکستان میں زمینی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال ٹیلنٹ کے پنپنے کے لئے مختلف ہوچکے ہیں۔”اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے بنائی گئی، دیگر موبائل ایپس بھی تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔
مزید پڑھئے: مریم انگلستان کی سرزمین پر پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون