اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی،کوہاٹ اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش چکوال میں11 ملی میڑ ریکارڈ کی گئی ¾ سب سے زیادہ درجہ حرات تربت میں 44 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے ¾مالاکنڈ، پشاورمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
مزید پڑھئے:شامی مہاجرین کو پناہ دینے سے گریز،خلیجی و عرب ممالک کو اصل میں خدشہ کیا ہے؟