پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت کابھی ن لیگ پرجوابی وارکرنے کافیصلہ ۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دانیال عزیز نے خیبرپختونخواہ حکومت پر صوبائی خزانے سے سٹہ کھیلنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس حوالے سے خیبرپختونخواہ حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یا تو معافی مانگیں، ورنہ قانونی چارہ جوئی کیلئے تیار ہوجائیں۔اس معاملے پرمسلم لیگ(ن) کی صوبائی قیادت نے بھی تیاریاں شروع کردی ہے ۔